اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی جمعرات کی صبح تہران میں ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کی جدید ترین مصنوعات کی نمائش دیکھنے گئے - اس نمائش میں سنہ تیرہ سو ترانوے ہجری شمسی میں تیار کی جانے والی مصنوعات رکھی گئی ہیں- اس موقع پر ایران کے ایٹمی سائنسدانوں نے صدر مملکت کو ان مصنوعات کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور ان مصنوعات کے استعمال سے بھی آگاہ کیا- اس کے علاوہ صدر مملکت کی موجودگی میں سنہ تیرہ سو ترانوے ہجری شمسی میں تیار کی جانے والی پرامن ایٹمی مصنوعات میں سے بعض کی رونمائی بھی کی جائے گی-
.......
/169